کرائمز

مردان :کارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا، ظہور آفریدی

مردان(فلک شیر )مردان پولیس میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا۔ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے بہترین کارکردگی اور محکمانہ قواعد و ضوابط احسن طریقے سے سر انجام دینے پر ایس ایچ او صدر درویش خان۔محرر تھانہ کاٹلنگ اے ایس آٸی افتخار خان سمیت دیگر اہلکاروں کو نقد انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کا فرض ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دے۔انہوں نےمزید کہا کہ ضلع مردان سے جرائم کا خاتمہ مردان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button