کرائمز
سبزہ زار کے علاقہ میں 9 سالہ بچے کو ننگا کر کے منہ کالا کر کے کھڑا کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ سبزہ زار کے علاقہ مرغزار کالونی میں دوکاندار یوسف نے معمولی معاملہ پر 9 سالہ بچے کا منہ کالا کر کے الف ننگا دوکان کے باہر کھڑا کر دیا اور اہل علاقہ کے سامنے اس کی تذلیل کرتا رہا جس پر راہ گیر پولیس کانسٹیبل آصف کی نظر پڑی جس نے 9 سالہ بچے کو ظالم دوکاندار کے شکنجہ سے چھڑایا اور اس کے والد کو اطلاع دیتے تھانہ سبزہ زار میں درخواست دائر کی ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ملزم یوسف کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر مقامی پولیس نے یوسف کو گرفتار کر لیا اور اسے حوالات میں بند کرتے مقدمہ درج کر لیا