ٹال پلازہ جات اور کیرج وے پر کریک ڈاون ،بھاری جرمانے عائد
ٹال پلازہ جات اور کیرج وے پر کریک ڈاون ،بھاری جرمانے عائد
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )موٹروے پولیس ایم فائیو سیکٹر ون کا بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیورز اور بیک لائٹس کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تمام ٹال پلازہ جات اور کیرج وے پر سیٹ بیلٹ اور بیک لائٹس کو چیک کیا جا رہا ہے۔ نہ ہو نیکی صورت پر بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کے ویژن کے مطابق زونل کمانڈر شاہد جاوید کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایت پر ملتان سکھر موٹروے پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی بغیر سیٹ بیلٹ اور بیک لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے سیٹ بیلٹ اور بیک لائٹس کے بغیر والی گاڑیوں کو موٹروے پر بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ بغیر فٹنس والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ نے بتایا کہجہاں پر سیٹ بیلٹ ڈرائیورز اور سواریوں کے لئےضروری ہے وہیں گاڑیوں کی بیک لائٹس کا نہ ہونا اپنے ساتھ ساتھ دوسری ٹریفک کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں سیکٹر کمانڈر نے بتایا کہ بغیر سیٹ بیلٹ کے ڈرائیورز کا داخلہ موٹروے پر سختی سے منع ہے۔ تمام بریفنگ و پٹرولنگ افسران کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ ڈرائیورز کو سیٹ بیلٹ اور بیک لائٹس کی اہمیت کے بارے مکمل بریف کری اور نہ ہو نے کی صورت میں متعلقہ گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کی اجازت نہ دیں ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹروے یا ہائی وے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن ‘130’ یا سمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ سے مدد لی جا سکتی ہے۔
**************************