کرائمز
خانقاہ ڈوگراں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کے سٹور سے ایک ماہ پرانی نعش برآمد
خانقاہ ڈوگراں ((حاجی رمضان کمبوہ سے))ہائیر سکینڈری سکول کے سٹور سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔نعش ایک ماہ پرانی ہونے کی وجہ سے شناخت نہ ہو سکی ہے۔ نعش کی شناخت کے لئے فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔بدبو پھیلنے کی وجہ سے اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر سکول انتظامیہ نے سٹور کا دروازہ کھولا تو اندر سے یہ نعش برآمد ہوئی۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی اصل حقائق اور اس شخص کے ورثاء تک پہنچ جائیں گے