چونیاں : میونسپل کمیٹی کی ناک کے نیچے اکلوتا چلڈرن پارک زبوں حالی کا شکار
چونیاں(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) میونسپل کمیٹی کی ناک کے نیچے اکلوتا چلڈرن پارک زبوں حالی کا شکار تفصیلات ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر اکرم راول سے چلڈرن پارک میں ناقص صفائی خستہ حال گھاس پارک میں جانور مردہ پڑے بدبو اور تعفن سے پارک میں بیٹھنا محال بچوں کے ٹوٹے جھولے شہریوں کا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ چونیان کا قدیمی اکلوتا کیمٹی باغ چلڈرن پارک زبوں حالی کا شکار ہے صفائی کے ناقص انتظامات ہیں پارک میں جانور مردہ پڑے ہیں بد بو اور تعفن سے پارک میں بیٹھنا محال ہے بچوں کے جھولے ٹوٹے ہوئے ہیں میونسپل کیمٹی کی عدم توجہ سے پارک کے مختلف حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے لگے ہیں اور پارک کے مختلف حصوں میں جگہ جگہ جب بارش ہوتی ہے پانی بھی کھڑا ہو جاتا ہے جو کئی دن خشک نہیں ہوتا جبکہ اس پارک کی سیکورٹی کے بھی کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں جس کی وجہ سے فیملیز نے اس پارک کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور یہ پارک محض دکھاوے کا ایک پارک بن کررہ گیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرمت کا کام کیا جائے بچوں کے لیے جھولے لگانے جائیں اسی طرح سے پارک میں پینے کے پانی کے کولر وغیرہ نصب کیے جائیں شہریوں نزیر عدیل نسیم کہنا تھا کہ پارک کی ہمارے گھروں کے پاس موجودگی کسی نعمت سے کم نہیں ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پارک کی حالت کو بھی لاہور پارکس کی طرح ایک بہترین پارک بنایا جائے اور ایسے انتظامات کئے جائیں کہ شہری اہل خانہ کو بھی یہاں لاتے ہوئے سیکورٹی محسوس کریں