کرائمز

رات گئے علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس افسران پر فائرنگ

اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )رات گئے علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس افسران پر فائرنگ ۔پولیس ٹیم معمول کی پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر تعینات تھی۔3 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے چیکنگ کےلیے روکا۔2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ساتھی ملزم کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر کال کریں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button