رینالہ خورد:ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈاکوؤں اور چوروں کے سامنے بے بس
رینالہ خورد(چوہدری سجاد حیدر) ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈاکوؤں اور چوروں کے سامنے بے بس، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اسی طرح تھانہ سٹی کی حدود رحمان ٹاؤن گلی نمبر 2 میں چوروں نے رات گئے چار گھروں کا صفایا کر دیا جس میں 12 تولے سونا اور تقریباً 4 لاکھ روپے نقدی لے اڑے، اسی طرح دوسری واردات میں دن دیہاڑے صبح 9 بجے 4 نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد یعقوب نامی شخص کے گھر داخل ہو کر 7 تولے سونا مالیتی تقریباً 18 لاکھ روپے اور 5 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، رینالہ شہر میں ڈکیتی اور چوری جیسی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ارشد ڈاکوؤں اور چوروں کے سامنے بے بس نظر آنے لگے، شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لے کر تھانہ سٹی رینالہ میں قابل پولیس افسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا تاکہ پولیس شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے،