علاقائی خبریں

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں کرپشن انکشافات

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے گروہ کے حقائق منظر عام پر آ گئے پولیتھین اور بلڈنگ کنٹرول کی ذمہ داری قانونی احکامات کے پیش نظر طاہر خٹک کے پاس ہیں جبکہ سکیورٹی میں ٹرانسفر ہونے والے محسن ڈوگر نے پولیتھین اور انفورسمنٹ کے اختیارات اپنے پاس رکھتے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں کرپشن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پولیتھین کے چالان روک کر ماہانہ وصول کر رہا ہے ذرائع کے مطابق محسن ڈوگر نامی شخص نے علاقہ میں ذاتی تعلقات کی بناء پر بدمعاشی کا بازار سرگرم کر رکھا ہے انفورسمنٹ کا عملہ غیر قانونی تجاوزات ہٹا کر اپنے قبضہ میں لیتا ہے لیکن محسن ڈوگر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے سامان چھڑا کر واپس کروا دیتا ہے ذرائع نے بتایا کہ ضرار شہید روڈ، برکی روڈ، بھٹہ چوک اور صدر میں واقعہ پولیتھین کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں سے ماہانہ وصول کرتے بلڈنگ کنٹرول کے معاملات میں بھی اثر انداز ہوتا ہے جبکہ پولیتھین اور بلڈنگ کنٹرول کا چارج طاہر خٹک کے پاس ہے جسے دھونس کے ذریعہ کام نہیں کرنے دیا جاتا اور غیر قانونی عمارات کی روک تھام اور پولیتھین کے چالان میں محسن ڈوگر کی جانب سے رکاوٹیں ڈال کر جیبیں بھری جا رہی ہیں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے چند سابقہ اعلی افسران کی پشت پناہی کے باعث عملہ محسن ڈوگر کی شکایت سے بھی ڈرتا ہے کہ کہہں ہماری نوکری نہ چلی جائے ڈائریکٹر صائمہ شاہ اور نو تعینات سی ای او عمر فاروق کو معاملہ کی انکوائری کرنی چاہئے تاکہ متعلقہ افسران اپنا کام احسن طریقہ سے سر انجام دے سکیں یا کرپشن کو قائم دائم رکھنے کے لئے سارے چارج محسن ڈوگر کو دے ہی دئے جائیں تاکہ دوسرے افسران بھی مطمئن ہو جائیں چارج کسی کے پاس انچارج محسن ڈوگر ایسے افراد نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کو مچھلی منڈی بنا کر رکھ دیا ہے جس کا دل چاہتا ہے منتھلی اکٹھی کر رہا ہے دوسری جانب برکی روڈ، بھٹہ چوک اور دیگر علاقوں میں کھڑی پھل اور سبزی کی ریڑھیوں سے چھوٹے قلی ملازمین نے ماہانہ رقم لگا رکھی ہے اور غیر قانونی تجاوزات کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے اسٹیشن کمانڈر لاہور،ڈائریکٹر کنٹونمنٹ بورڈ صائمہ شاہ اور سی ای او عمر فاروق کو واقعہ کی انکوائری کرواتے اصل افسران کو مکمل چارج دلوانا چاہئے تاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی میں حسن آئے ناکہ محسن ڈوگر جیسے ملازمین کسی کے چارج پر دھونس دھمکی اور علاقہ میں بدمعاشوں سے تعلقات کی بناء پر کرپشن سے باز آئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button