لاہوریوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام، مردار گائے برآمد
مانگا منڈی (شیخ عامراحمد جاوا ) لاہوریوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام پٹرولنگ پولیس مانگا منڈی نے گاڑی سے مردار گائے برآمد کر لی میڈیکل ٹیسٹ میں مضر صحت گوشت ثابت ہونے کے بعد مقدمہ درجانگا منڈی کے نواحی علاقہ نتھے جاگیر میں ڈیری فارم سے ذبح شدہ گائے کو لیجاتے ہوئے شفٹ انچارج پٹرولنگ پولیس مانگا منڈی محمد رضوان نے سنیپ چیکنگ کے دوران روکا تو ڈرائیور تسلی بخش جواب نا دے سکا پٹرولنگ پولیس مانگا منڈی کی طرف سے اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے فوری انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد کو ایکشن لینے کی ہدایات دیں جس پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے سلاٹر ہاؤس لیجا کر میڈیکل ٹیسٹ کے بعد باقاعدہ تصدیق کر کے مردہ گائے کو ضبط کر کے تلف کر دیا مضر صحت گوشت عوام کو کھلانے کیلئے لے جانے والے ڈرائیور کو چوہنگ پولیس کے حوالہ کر دیا گیا چوہنگ پولیس نے ملزم پر مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور فتح احمد کاہلوں نے شفٹ انچارج محمد رضوان معہ پٹرولنگ پولیس ٹیم کو زبردست کارکردگی پر شاباش دی ۔