کرائمز

لاہور: حساس مجالس وجلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے:فیصل کامران

لاہور(ارسلان تیموری)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور مجالس او جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ حساس مجالس وجلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ منتظمین جلوس ومجالس سمیت دیگر اداروں سے مربوط روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ یکم محرم الحرام کو شہر کے مختلف مقامات پر402مجالس منعقد جبکہ 9 جلوس برآمد ہوئے۔ جن کی حفاظت کیلئے 3ہزار سے افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ حساس مقامات پر عارضی ناکوں سمیت گشت کے موثرنظام کو یقینی بنایا گیا۔سٹی ڈویڑن سے 07 جبکہ کینٹ سے 1اوراقبال ٹاو¿ن ڈویڑن سے بھی1 جلوس برآمد ہوا۔سٹی ڈویڑن میں 96، کینٹ 56،سول لائنز میں 41،اقبال ٹاو¿ن 84، صدر 63 جبکہ ماڈل ٹاو¿ن ڈویڑن میں 62 مجالس منعقدہوئیں جن کے آغاز سے اختتام تک پولیس افسران و جوان پوائٹوں پر موجود رہے۔خواتین کی مجالس میں لیڈی پولیس اہلکار نے بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔لیڈی رضاکاروں کے ذریعے خواتین کی تلاشی میں معاونت لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button