علاقائی خبریں
جماعت اسلامی کابڑھتی مہنگائی پر حکومت کیخلاف دوبارہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور( آئی این پی)جماعت اسلامی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلا ف ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے ،حکومت مخالف تحریک ستمبر سے شروع کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی رہنماﺅں اورکارکنوں کو تحریک کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی دی گئی ہیں۔ذمہ داران کو رواں ماہ کے دوران عوامی کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،عوامی کمیٹیاں اپنے علاقے میں لوگوں کو حکومت مخالف تحریک سے آگاہ کریں گی۔جماعت اسلامی نے گزشتہ سال بجلی کی قیمتوں میں اضافے ،مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کیا تھا۔