جرائم کے خاتمے کے لئے تھانہ گڑھا موڑ پولیس دن رات کوشاں ہے:فاروق رمضان
وہاڑی (فرخ شہزاد)جرائم کے خاتمے کے لئے تھانہ گڑھا موڑ پولیس دن رات کوشاں ہے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں امن و امان قائم رکھا جائے گا عوام الناس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی پولیس کو اطلاع دیں بروقت کاروائی کی جائے گی جبکہ پولیس کے نام پر بھتہ لینے والے چٹی دلالوں رسہ گیروں کا داخلہ بندکردیا گیا ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ گڑھا موڑ فاروق رمضان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نےکہا کہ گڑھا موڑ شہر ودیگر علاقوں میں امن قائم رکھنےاورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف مہم تیزی سے جاری ہے شہر اور دیہی علاقوں میں موثرگشت کی وجہ سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے اور شہر بھر میں پولیس گشت جاری ہے اور مختلف چوکوں پر ناکے لگا کرمشکوک افرادکی چیکنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے اس موقع پر سینئر صحافی و انفارمیشن سیکرٹری وہاڑی جرنلسٹس گروپ وہاڑی پریس کلب وہاڑی فرخ شہزاد اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وہاڑی جرنلسٹس گروپ وہاڑی پریس کلب وہاڑی محمد اعظم چوہدری ودیگر موجود تھے