علاقائی خبریں

اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان 14 رکنی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری

اوچ شریف(شہزاد خلیل سے)چیف ایگزیکٹیو اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے بہاولپور ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ بہاولپور کے نمائندگان کا اعلان کرتے ہوئے 14 نمائندگان کی منظوری دے دی اور کارڈ جاری کردیے. تفصیل کے مطابق اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے سی ای او چوہدری وسیم رضا جٹ نے سال 2024ء کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ بہاولپور باڈی کی منظوری دے دی اور کارڈ بھی جاری کردئیے ڈویژنل بہاولپور باڈی میں صدر محمد اکرم گوپانگ ، سیکرٹری جنرل عبدالمالک اعوان ، سینئر نائب صدر عبدالقادر ، نائب صدر سراج حسین ، شہزاد خلیل بڈانی انفارمیشن سیکرٹری کیلئے نامزد جبکہ ڈسٹرکٹ بہاولپور باڈی میں حافظ محمد اعظم شاہین صدر ، محمد ساجد سیکرٹری جنرل ، محمد ساجد حسین نائب صدر ، تسنیم احمد انفارمیشن سیکرٹری ، محمد سلیم عباسی نائب صدر ، سینئر نائب صدر محمد عارف اور تحصیل احمد پور شرقیہ باڈی میں محمد اسماعیل خان صدر ، خواجہ ابرار رضا سینئر نائب صدر نمائندگان شامل ہیں اور کارڈ جاری کر دئیے گئے . اس موقع پر ملک اشفاق احمد سندیلہ سیکرٹری جنرل پنجاب ، ارشاد احمد چھینہ مرکزی وائس چیئرمین ، صابراں ملک مرکزی جنرل سیکرٹری ، ملک عمران نائب صدر پنجاب نے شرکت کی . اسی دوران سونیہ خان کو بھی نمائندگی دی گئی جبکہ آخر میں ملکی سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button