لاہور سوڈیوال لیکس لا قانونیت کو بڑھاوا ، ویڈیو نے تھرتھلی مچا دی
لاہور سوڈیوال لیکس لا قانونیت کو بڑھاوا ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے یونیفارم میں غیر قانونی بیٹھک کی وائرل ویڈیو
علاقہ میں قائم ڈیرہ پر موجود باوردی ڈولفن اہلکار مبینہ طور پر معروف گینگسٹرز کے ساتھ واضح موج مستی کرتے پائے گے
آئی جی پنجاب کے احکامات برائے حسن سلوک کو پولیس اہلکاران کی جانب سے کس سمت لے جایا جا رہا ہے ویڈیو میں عیاں
لاہور (رفیق مغل )ایک ہی صف میں محمود و ایاز کے بعد جرم اور قانون بھی ایک ہی صف میں!!اخر ہمارا پولیس نظام کس طرف جا رہا ہے ،عام شہری کی تو کوئی شنوائی ہی نہیں تھانوں کے در و دیوار تبدیل کرنے کے باوجود کارکردگی مزید تنزلی کا شکار ہو چکی اور اب سونے پر سہاگہ جرائم پیشہ افراد باوردی محافظوں کو اپنے ڈیروں پر معمور کرتے دکھائی دیتے ہیں شریف شہریوں میں خوف اور دہشت کو مزید بڑھاوا دیا جانے کا رجحان منظر عام پر پر شاید پولیس ایک ہی مشن پر کار فرما ہے !تفصیلات کے مطابق چرس اور بئیر پارٹی کی ویڈیو سامنے آ گئی باوثوق ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار فیصل لمبا کے شوٹرز کے ساتھ بیٹھ کر چرس بناتے اور گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ڈیرہ پر کلاشنکوف بھی رکھی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ رانا خرم نامی طاقتور شخص کے ڈیرہ پر یہ ویڈیو بنائی گئی ،یہاں پر یہ بھی یاد رہے کہ چند سال قبل ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پر مقدمہ مذکورہ ڈیرہ دار رانا خرم نے درج کروایا تھا اور اپنے دوست میڈیا نمائندوں کے ساتھ مل کر تھانہ میں اس پر بیہمانہ تشدد سمیت اس سے زبردستی معافی کی ویڈیو بنواتے نظر آئے تھے مذکورہ شخص کے ڈیرہ پر فیصل لمبا نامی گینگسٹر کے کئی شوٹرز محفل میں بیٹھ کر ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ گفتگو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن کو واقعہ کا نوٹس لیتے کاروائی عمل میں لانی چاہئے