کرائمز
کوٹ ادو: نان کسٹم پیڈ مال کی سمگلنگ ناکام، کروڑوں مالیت کا مال برآمد
کوٹ ادو(شہباز احمد) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایت پر نان کسٹم پیڈ مال کی سمگلنگ کرنے والے مافیا کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ایس ایچ او صدر کوٹ ادو زوار حسین کی ایک ہفتہ میں دوسری بڑی کاروائی کروڑوں مالیت کا نان کسٹم پیڈ مال برآمد، بلوچستان کے بارڈر سے آنے والا نان کسٹم پیڈ مال ہیڈ تونسہ بیراج پر پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا،ٹرک میں چھالیا، کپڑا، کالین ٹائیرز سمیت دیگر سامان موجود تھا کسٹم حکام کے مطابق مال کی قمیت 1 کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار مالیت ہے،ایس ایچ او صدر نے انچارج چوکی ہیڈ تونسہ بیراج سب انسپکٹر عبد الروف کو بہترین چیکنگ پر شاباش دی، ٹرک ڈرائیور سمیت ٹرک اور نان کسٹم پیڈ مال کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا باقی کارروائی محکمہ کسٹم کریگا، ایس ایچ او