وہاڑی :UBL بینک غلہ منڈی برانچ وہاڑی کا بڑا فراڈ بے نقاب ، شہری سراپا احتجاج
وہاڑی(فرخ شہزاد)UBL بینک غلہ منڈی برانچ وہاڑی سٹاف کی ملی بھگت سے EFUکا شہریوں کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ متاثرہ شہری نے دوست محمد نے UBL بنک ہیڈ آفس لاہور تحریری درخواست دائر کردی تفصیلات کے مطابق UBL بنک غلہ منڈی برانچ وہاڑی کے عملہ سیونگ اکاؤنٹ کے نام پر غلط بیانی کرکے سٹاف نے کروڑوں روپے کی EFUپالیسیاں کردی جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے آئے تھے منافع کا لالچ دیکر سیونگ اکاؤنٹ کے نام پر غلط بیانی کرکے لاکھوں روپے کی EFUپالیسیاں کردی گئی جبکہ اپنے سابقہ اکاؤنٹ میں جمع کرانے کیلئے آئے تو غریب شہری کی دوبارہ انشورنس پالیسی بنادی جب متاثرہ شہری دوست محمد اپنی رقم نکلوانے کیلئے آیا تو پتہ چلا کی اکاؤنٹ میں رقم میں رقم موجود نہیں ہے بینک منیجر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایاکہ آپ کی رقم جمع نہیں ہوئی بلکہ آپکی تو EFUپالیسی کی ہوئی ہے جس پر شہریوں نے غلط بیانی کے ذریعے فراڈکر نے پر امتیاز و دیگر عملہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے جنرل منیجر UBLبینک اوراعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر کرپٹ افسران اور بنک سٹاف کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے