لاہور:بلڈنگ انسپکٹر نعمان اشرف مبینہ رشوت الزام میں گرفتار
لاہور (ارسلان تیموری )بلڈنگ انسپکٹر نعمان اشرف ایس ایچ او کوٹ لکھپت عدنان اشرف کا بھائی ہے ،ایس ایچ او عدنان اشرف نے مبینہ طور پر بھائی کو بچانے کے لئے اینٹی کرپشن افسر کو 15 لاکھ کی رشوت کی پیشکش کی ،پیشکش قبول نہ کرنے پر سی او اینٹی کرپشن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے دفتر سے باہر نکل گیا،بلڈنگ انسپکٹر داتا گنج بخش ٹاون نعمان اشرف نے شہری سے نقشہ بنانے کی مد میں رقم وصول کی تھی اور نقشہ بھی نہ بنوایا،نقشہ بنوانے کے لئے مزید 75 ہزار کا مطالبہ کر رہا تھا جس پر اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ملزم نعمان اشرف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا ،ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کو واقعہ کی انکوائری کرواتے اینٹی کرپشن کے سرکاری کام میں مداخلت کرنے والے ایس ایچ او عدنان اشرف کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانی چاہئے