کرائمز

3 مشکوک موٹرسائیکل سواروں سے اسلحہ اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد

لاہور/ڈیفنس اے(ارسلان تیموری )ڈیفنس اے میں ڈولفن اسکواڈ نے 3 مشکوک موٹرسائیکل سواروں سے اسلحہ اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے دیا ۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ڈیفنس سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ نے ڈولفن ٹیم کو 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کے حلیہ جات نوٹ کروائے تھے جس پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ڈولفن ٹیم نے بجلی گھر کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو تعاقب کے بعد راو¿نڈ اپ کر کے ان کے قبضہ سے ڈمی پستول برآمد کر لی جبکہ چیک کرنے پر ان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی،بعد ازاں تینوں ملزمان زین، کرسٹوفر اور ان کے ساتھی کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ ڈیفنس اے کے حوالے کردیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button