پولیس کی بروقت کارروائیاں، 4 بچے والدین کے سپرد
لاہور/ ماڈل ٹاون ڈویژن(ارسلان تیموری ) اغواءکی درخواستوں پر ماڈل ٹاون ڈویڑن پولیس کی بروقت کارروائیاں، 4 بچے والدین کے سپرد کر دیے ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کی درخواستوں پر فوری کاروائیاں کرتے ہوئے نصیر آباد پولیس نے پندرہ سالہ صدف کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کیاصدف گھر سے اکیڈمی کیلئے نکلی ، بس تبدیل ہونے کے باعث گھر کا راستہ بھول گئی تھی دوسری کاروائی میں لیاقت آباد پولیس نے 4 سالہ روہان اور 3 سالہ حریف کو ورثاءکے سپرد کیا،بچے گھر سے کھیلنے نکلے تو واپسی کا راستہ بھول گئے تھے جبکہ گارڈن ٹاون پولیس نے 4 سالہ حماد کو برکت مارکیٹ سے ڈھونڈ کر والدین کے سپرد کیابچہ والدین کے ساتھ مارکیٹ آیا تھا رش کے باعث بچھڑ گیا تھا، ایس پی آپریشن ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پالیسینگ کو فروغ دیا جا رہا ہے