کرائمز

تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود میں بلال اور امجد گٹکا ماوا کے ڈیلر مقرر

کراچی (ایس, آر ،حسین)تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود میں بلال اور امجد گٹکا ماوا کے ڈیلر مقرر کردیۓ گیۓ،زبیر نامی شخص کو ماوا دکانوں میں سپلائی کرنے پر مقرر کیا گیا،اس طرح کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے عام گٹکا ماوا فروخت کرنے کا سیٹ اپ منظم کردیا گیا،کراچی میں ائی جی سندھ کے بنائے گئے ٹاکس فورس بھی کسی کام نہ آسکی تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود میں بلال اور امجد نامی شخص کھلے عام گٹکا ماوا زبیر نامی شخص سے دکانوں میں سپلائی کرانے لگے ذرائع کے مطابق تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس بلال اور امجد کی سرپرستی کرنے پر مامور ہے ایک طرف آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے بڑے دعوے اور دوسری جانب ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی نے ان دعووں کو نظر انداز کرتے ہوئے بلال اور امجد نامی شخص کو منشیات فروخت کرنے کی اجازت دے دی ۔شاہ فیصل کالونی کی عوام کا کہنا ہے بلال ، امجد اور زبیر کے خلاف فلفور قانونی کاروائی کی جائے اور ہماری نوجوان نسل کو مزید برباد ہونے سے بچایا جائے۔ اگر انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تو شاہ فیصل کالونی کی عوام احتجاج کا حق رکھتی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پولیس کے اندر ان کالی بھیڑوں کو بھی برطرف کیا جائے جو بلال امجد نامی منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button