کرائمز
شدید بارش کے دوران گھرکی چھت گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
لاہور/ نواب ٹاون (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نواب ٹاون میں شدید بارش کے دوران گھرکی چھت گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبی بچے کی لاش کو نکال کر قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے دیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے جان محمد روڈ پر بارش کے دوران گھر کے کمرے کی چھت زور دار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود 2سالہ عبدالرحمان ملبے تلے دب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے بچے کی لاش نکال کر قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی ریسکیو زرائع کا کہنا تھا کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر کی بنی تھی بارش کے دوران چھت پر پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث چھت وزنی ہو کر گر ی