کرائمز
سٹریٹ کرائم میں ملوث نجی کوریئر کمپنی کے 03 ڈلیوری بوائے گرفتار
لاہور/ مصطفی ٹاون (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ مصطفیٰ ٹاو¿ن پولیس نے علاقہ میں چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث نجی کوریئر کمپنی کے 03 ڈلیوری بوائے گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی ٹاون پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے چورہ اور راہزنی کی ورداتوں میں ملوث ڈلیوری بوائز شہزاد ، بلال انس اور طلحہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری کے موبائل فون ،1لاکھ نقدی, 02 موٹر سائیکل ، تین پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمدکر لیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے انہوں نے دوران تفتیش شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے