کرائمز

لاہور :شہر میں سٹریٹ کرائم خطرناک حد تک بڑھ گیا ، متعدد لٹ گئے

لاہور/ داتا دربار (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر میں سٹریٹ کرائم خطرناک حد تک بڑھ گیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فارمیسی کا سیکیورٹی گارڈ قتل جبکہ شہر میں مختلف جرائم کی 490وارداتیں رپورٹ ، پولیس زرائع کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں فارمیسی میں تین مسلح ڈاکوﺅں نے کر گاہکوں اور سیلزمین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی اس دوران سیکیورٹی گارڈ رمضان نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووں نے اسے فائرن کر کے شدید زخمی کر دیا اور فارمیسی سے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو تے ہوئے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے زخمی رمضان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ، نقب زنی کی وارداتون کے دوران چورشہر کے مختلف علاقوں میں 19گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 46فراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز اور 7شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھین کر کے گئے جھپٹا مارکا روائیوں میں ڈاکو شہریوں 43سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 40موٹرسائیکلیں، 1 کار ،4دیگر وہیکل چوری ہوگئیں اور مختلف تھانوں میں متفرق چوری کی 330ورداتیں رپورٹ ہوئیں س کے علاوہ لاہور پولیس نے جانب سے ناجائز اسلحہ کے35منشیات کے26مقدمات درج کیے گئے اورآپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کاروائیوں میں 68اشتہاری اور 67عدالتی مفرور گرفتار کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button