کرائمز

لاہور :جنسی بلا پنجاب ہائی وے پولیس مانگا منڈی کے ہتھے چڑھ گیا ، پابند سلاسل

لاہور / مانگامنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پنجاب ہائی وے پولیس مانگا منڈی کی کارروائی کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے 365 بی کے مقدمے میں ملوث مجرم کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے پابند سلاسل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ہائی وے پولیس لیاقت علی ASI مع ٹیم نے دوران گشت ای پولیس پوسٹ ایپ پر مسمی محمد طیب ولد محمد نواز سکنہ سکنہ ساہو کا تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کا شناختی کارڈ (3660130671827) چیک کیا تو وہ مقدمہ نمبر 1515/23 مورخہ 17/06/2023بجرم (365B ت پ،کیٹیگری B )مطلوب تھا ۔ مجرم کے خلاف 365 بی کے تحت کیس درج تھا، جو جنسی جرائم سے متعلق ہے، ملزم کو تھانہ مانگا منڈی پولیس کے حوالے کر تے ہوئے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ، ہائی وے پولیس کے پوسٹ انچارج وقار علی سب انسپکڑنے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ کارروائی ہائی وے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔محمد اسلم ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ضلع لاھورنے ٹیم کو شاباش دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button