کرائمز
کمسن موٹرسائیکل چور گروہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے
لاہور / جوہر ٹاون (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )جوہر ٹاؤن پولیس کا احسن اقدام،کم عمر بچوں پر مشتمل موٹرسائیکل چور گروہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ،کم عمر بچے 10 سالہ عظمت۔09 سالہ زوہیب۔13 سالہ مغیث نے موٹرسائیکلیں چوری کیں،ایس ایچ او جو ہر ٹاؤن محمد زکاء نے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے بچوں تک رسائی حاصل کی،کم عمر بچوں کے قبضہ سے چوری کی گئی03موٹرسائیکلیں برآمد۔ایس ایچ او محمد زکاء ،تینوں کم عمر بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈاکٹر غیور احمد خاں،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او محمد زکاء و پولیس ٹیم کو شاباش دی