اوکاڑہ :نامعلوم چور گودام سے 40 لاکھ کی ویکسین لے اڑے
اوکاڑہ ( عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں چوری کی بڑی واردات نامعلوم چور میڈیسن کے گودام کے تالےتوڑ کر 40 لاکھ روپے مالیت کی ویکسین میڈیسن یو پی ایس ڈی وی آر اور لاکھوں روپے نقدیچوری کر کے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کی حدود فیصل اباد روڈ پر واقع ایک میڈیسن ڈسٹری بیوش کے گودام کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 40 لاکھ روپے مالیت کی میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز گودام میں چالیس لاکھ روپے سے زائد کی میڈیسن ویکسیئن ۔ایس ڈی وی ار ۔ و دیگر سامان چوری کر کے لے گئے بتایا گیا کہ نامعلوم چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سیف ا لرحمان پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےپولیس تھانہ اے ڈویثرن نے نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر لیا ہے اور سائنسی بنیادوں پر تفشیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ شہر میں آئے دن وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں دوکاندار تاجر کروڑوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں انجمن تاجران نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اوکاڑہ میں ہونے والی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے کہ تاجروں اور عوام کا بھاری نقصان ہو رہا ہے پولیس فوری ہماری ریکوری کروائے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے سخت اقدمات اٹھائے تا کہ تاجروں اور شہریوں میں عدم تحفظ کی فضاء ختم ہو سکے#