چوری کی گیارہ وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں نقدی اور دیگر سامان سے محروم
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) چوری کی گیارہ وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نت کالر کے مرتضیٰ کے گھر کی چھت سے تیس قیمتی کبوتر چوری ہوگئے۔ چندنیاں کے نصراللہ خان کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر چوری۔ کوٹ بھٹہ کے جاوید اقبال کے رقبہ سے موٹر چوری ہوگئی۔سٹی ہاؤسنگ کی طاہرہ جاوید کے گھر سے چور گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے۔ گوجرانوالہ کے گلاب کا سلامارکی میں شادی کی تقریب میں موبائل فون چوری ہوگیا۔ چک لکھیا کے رضوان کے کھیتوں سے تین پیٹر انجن اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ چندالی کے مختار کی ہمشیرہ کا مین بازار میں شاپنگ کے دوران موبائل والا پرس چوری ہوگیا۔حبیب پورہ کے بلال کی موٹر سائیکل سٹی چوک سے چوری کرلی گئی۔ ٹی سی ایس آفس کے باہر سے چور عرفان نامی نوجوان کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے جبکہ گوجرانوالہ کے شفیق کی موٹر سائیکل کسوکی روڈ میں اس کے سسرال کے گھر کے باہر سے چور چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔