لاہور میں جرائم کی کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
لاہور(ارسلان تیموری )صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم چور عامرکے گھر میں گھس کر 2 لاکھ روپے نقدی، نواب ٹاون کے علاقے میں نامعلوم چور بشارت کی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے الیکٹرانکس کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو جاوید احمد کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، ریس کورس کے علاقے میں ڈاکو زبیر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے اور سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوگئے، جنوبی چھاونی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے ذیشان سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے اور موبائل فون ، شادمان کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر نوید سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، سندرکے علاقے میں ڈاکو ریحان سے گن پوائنٹ پر90 ہزار روپے موبائل فون، سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو خرم سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال کے علاقے میں ڈاکووں پوائنٹ پر مظہر سے چار ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گارڈن ٹاون سے کار، شاہدرہ ٹاون ، پرانی انارکلی س، شیراکوٹ ،ملت پارک ،اقبال ٹاون ،لیاقت آباد ، رائیونڈ سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔