کرائمز
قوانین کی پاسداری اور جرائم کے قلع قمع کےلئے کریک ڈاون جاری
لاہور(ارسلان تیموری )پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کے لئے مصروف عمل،لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور جرائم کے قلع قمع کےلئے کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق پی ایچ پی نے ایک ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 4 لاکھ 46 ہزار 1 سو 67 افراد، 3 لاکھ 29 ہزار 2 سو 83 گاڑیوں کو چیک کیا،دورانِ چیکنگ 76 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران گرفتار ہوئے 36 چوری شدہ گاڑیاں/ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی جبکہ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 56 ہزار 2 سو 03 ای چالان اورایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 11671 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے