کرائمز

مغلپورہ پولیس کی کارروائی ، ڈاکو باپ بیٹا گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

لاہور(ارسلان تیموری )تھانہ مغلپورہ پولیس نے ڈاکو باپ بیٹے کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق مغلپورہ پولیس نے گن پوائنٹ پر عوام الناس سے موٹر سائیکلیں ، موبائل اور پرس لوٹنے والا دو رکنی متحرک گینگ کے ملزمان عمران اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکلیں ایک پسٹل 30 بور و گولیاں اور نقدی رقم برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ گینگ کا سرغنہ ملزم عمران اپنے حقیقی بیٹے عبدالرحمن کے ساتھ مل کر مغلپورہ ، قلعہ گجر سنگھ اور شالیمار کے ایریا میں موٹرسائیکلیںگن پوائنٹ پر چھینتا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button