کرائمز

لاہور :سٹال تنازع ، نشتر کالونی کا رہائشی ہمسایہ فل فرائی

لاہور(ارسلان تیموری ) نشتر کالونی کے علاقے میں گلی میں سٹال لگانے کے تنازع پر ملزم نے ہمسائے کوچھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں مقتول شاکر مسیح نامی شخص کے چھوٹے بھائی نے گلی میں جھنڈیوں کا سٹال لگا رکھا تھاان کے ہمسائے جمیل مسیح نے انہیں گلی میں سے سٹال ہٹانے کو کہا اس بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر جمیل نے طیش میں آکر چھری کے وار سے شاکر مسیح کو قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم جمیل مسیح کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل برآمد کر لیا اور اس کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button