سی سی ڈی مقابلے ،6ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک
لاہور/چنیوٹ(آئی این پی)لاہور اور چنیوٹ میں سی سی ڈی کے چوہنگ، نشتر ،کینٹ اورکانڈیوال میں تین مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے، تمام ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ۔پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کو ریکوری کے لئے لے جایا جارہا تھا، ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی اور ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت، عمران، سلیمان، نوید، رمیش اور مبشر کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو پوسٹمارٹم کےلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ادھر چنیوٹ کے تھانہ کانڈیوال میں سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن علی محمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔سی سی ڈی حکام کے مطابق مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔