کرائمز
انگلینڈ پلٹ فیملی قیمتی موبائل سے محروم ، ملزم گرفتار
لاہور(ارسلان تیموری ) داتا دربار پولیس نے کربلا گامے شاہ انگلینڈ سے آئی فیملی کا موبائل چوری کیا گیا موبائل برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیا ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق دونوں میاں بیوی انگلینڈ سے کربلا گامے شاہ سلام کے لیے آئے جہاں دوران مجلس نامعلوم چور نے پاکستانی نثراد جوڑی کا موبائل نکال لیادونوں پاکستانی نثراد تھانہ داتا دربار پہنچ گئے اور موبائل کی گمشدگی کی اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی اور اس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے موبائل برآمد کر لیابروقت ریسپانس اور موبائل تلاش کرکے واپس ملنے پر انگلش فیملی نے داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا