کرائمز
خوف کی علامت بدمعاش منشیات فروش بلال عرف بالی گرفتار
لاہور(ارسلان تیموری )ہیئر پولیس نے علاقے میں دھشت اور خوف کی علامت بدمعاش منشیات فروش بلال عرف بالی کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ہئیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بلال عرف بالی کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے 01 کلو سے زائد چرس برامد کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ملزم بلال عرف بالی نے رفاقت مسیح سے زبردستی 15 ہزار روپے لیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جبکہ اس نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے