کرائمز

ناول نگار عبد اللہ حسین کے فن وشخصیت پر گفتگو کے سیشن کاا نعقاد

لاہور (آئی این پی)لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں مشہور ومعروف ناول نگار عبد اللہ حسین کے فن وشخصیت پر گفتگو کے سیشن کاا نعقاد کیا گیا۔ چیئرمین الحمرا رضی احمد نے نشست میں خصوصی شرکت کی۔ نامور ادیب و دانشور ناصر عباس نیئر کی عبد اللہ حسین کی زندگی کے مختلف دریچوں،انکے ادبی کام و دیگر پہلو¶ں پر گفتگو کی اور کہا کہ اداروں کی کارکردگی میں انکے سربراہان کی عملی کاوشوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے،الحمراءکی ترقی میں چیئرمین الحمراءرضی احمد و ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءتوقیر حیدر کاظمی کا ہاتھ ہے۔ناصر عباس نئیر نے عبد اللہ حسین کے بچپن کے واقعات،انکے رجحانات، انکی زندگی کے ابتدائی سفر کو سامعین کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بڑے آدمی کی زندگیوں میں دکھ،تکلیف،صدمے، نشیب و فراز کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے،عبد اللہ حسین نے لکھنے کا آغاز میڑک کے دور سے کیا، کیمسٹ کے طور پر اپنے کیریر کا آغاز کیا،عبد اللہ حسین اپنے اندر ایک بڑا لکھاری رکھتے تھے،اپنے والد کی وفات انکے بہت بڑا صدمہ تھا،انکے اپنے والد کے ساتھ مثالی تعلقات تھے،جن کے وفات کے بعد انکو بڑا صدمہ پہنچا،عبد اللہ حسین نے اپنا پہلا ناول پانچ برس کی مدت میں مکمل کیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ عبد اللہ حسین نے اردو روایت میں گنگا اور جمنا سمیت دیگر دریا¶ں کے ذکر کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا ،عبداللہ حسین عموماً پنجابی زبان کا کثرت سے استعمال کرتے تھے ،عبداللہ حسین نے اپنے ناول میں جس مہارت سے تاریخ کو پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے،عبد اللہ حسین چھوٹے سے قصبے میں بیٹھ کر ناول لکھا اور پوری اردو کی دنیا کو ہلا کے رکھ دیا۔ناصر عباس نیئر نے کہا کہ جو ناول اپنے زمانے کے سوالات پر بحث کرتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں۔نشست کے اختتام پر شرکاءکے سوالات کے جوابات دئیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button