کرائمز

ڈسکہ : ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں سے برآمد

ڈسکہ(عشرت انصاری)آج 10محرم یوم عاشورہ کے موقع پر ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں سے برآمد ہوا،جلوس صبح 10بجے امام بارگاہ سے برآمد ہو ا اس کے قبل امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں میں مجلس منعقد ہوئی جس میں ذاکریں فلسفہ شہادت امام حسین ؓ پر روشنی ڈالی گئی اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں ،گلی سیداں والی ،حیدری چوک ،نسبت روڈ ،سے ہو تا ہو ا دن 1بجے کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول پہنچا جہاں پر جلوس کے شرکاءنے نماز ظہرین ادکی گئی، جلو س فوارہ چوک پہنچا جہاں پر امام بارگاہ درے حسین پسرور روڈ اور سمبڑیال روڈ و دیگر علاقوں سے آنے والے جلوس شامل ہو گئیے ،جہاں پر ذاکر شہادت امام حسین کی شہادت پر روشنی ڈالی ،جس کے بعد عزاد ار زنجیر زنی ،ماتم داریکی گئی ، جلوس مین بازار ،صوبیدار بازار ،سمبڑیال روڈ ،کچہری چوک ،وڈالہ روڈ ،نسبت روڈ اور مین بازار ڈسکہ کلاں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد شام غریباں منعقد ہو گئی جس میں ذاکرین واقعہ کربلا بیان کریں گے ۔کسی بھی ناگہانی حادثہ سے نمنٹے کے لئے جلوس کی نگرانی ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کی، اور پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ساتھ موجود ہو گی جلوس کے راستوں پر سبیلوں اور لنگر حسینی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جلوس میں ریسکیو 1123,سول ہسپتال کا عملہ،سماجی تنظیموں کے علاوا واپڈاکا عملہ،بلدیہ کا عملہ بھی موجود رہا،،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button