کرائمز
ڈسکہ :پانچ ملزمان کا محنت کش پر تشدد ،فائرنگ سے ہاف فرائی
ڈسکہ(عشرت انصاری)پانچ ملزمان کا محنت کش پر تشدد جان سے ماردینے کی نیت سے فائر کر کے زخمی کردیا موترہ کے علاقہ چھبیل پور کے محمد اسد کے تایا مظفر کو ملزمان فضیلت ،شعیب ،احسن ،فخر اور بلال مسلح ڈنڈے ،سریا اور پسٹل نے زدوکوب کیا اور ملزم احسن نے جان سے مار دینے کی نیت سے فائر کیا جس سے سائل کا تایا مظفر مضروب ہو گیا موترہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔