لاہور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ،شہری لٹتے رہے
لاہور(ارسلان تیموری) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں کو غیر محفوظ بنا دیا ، پولیس کا کارگردگی صفر ، 24گھنٹوں کے دوران وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں 3 ڈاکووں نے اسلحہ کے ذور پر شہری عمر سے 1 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون، باٹا پور سے ڈاکو ندیم سے 33 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں سے ڈاکو عبداللہ سے 3 لاکھ 22 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزاہ زار سے ڈاکو نذیر سے 70 ہزار اور موبائل فون، شادباغ سے ڈاکو داودسے1 لاکھ و موبائل فون، باغبانپورہ سے ڈاکو عمر سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ سے ڈاکو فضل محمد سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس سے ڈاکو راشد محمود سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاون سے ڈاکو عدنان سے 20 ہزار روپے و موبائل فون، فیصل ٹاون سے ڈاکو محی الدین سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ سے ڈاکو ایاز سے 1 لاکھ اور موبائل فون، جنوبی چھاونی سے ڈاکو احمدسے14 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد سے ڈاکو ظہیرسے 40 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سندر اور مسلم ٹاون سے کاریں ، گوالمنڈی ، ہڈیارہ ، کوٹ لکھپت ، گرین ٹاون ، ملت پارک ، لوئر مال ، پرانی نارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں