بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، تین کلو چرس، 580گرام افیون بر آمد
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھرکا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، خفیہ اطلاع پر چھاپے مار کر مختلف مقامات سے تین منشیات فروش گرفتار، تین کلو چرس، 580گرام افیون و نقدی بر آمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھرکی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر تین منشیات فروش کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے تین کلو 40گرام چرس، 580گرام افیون و نقدی بر آمدکر لی گئی، احمد عجائب ٹی اے ایس آئی نے خفیہ اطلاع پر سرہالی روڈ پر چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے مصطفی آباد کے رہائشی منشیات فروش محمد امین کھوکھر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1460گرام چرس، 580گرام افیون بر آمدکر لی جبکہ دفتوہ روہی نالہ کے قریب منشیات فروخت کرنے والے ستوکی کے رہائشی منشیات فروش محمد ارسلان بھٹی کے قبضہ سے 1080گرام چرس و نقدی بر آمد ،تنویر حسین اے ایس آئی نے دفتوہ روڈ سے گرفتار ہونے والے ستوکی کے رہائشی منشیات فروش محمد سلیمان انصاری کے قبضہ سے 500گرام چرس بر آمد گرفتارکر لی ، احمد عجائب ٹی اے ایس آئی، تنویر حسین اے ایس آئی کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھرنے کہا کہ ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، منشیات فروش جرم چھوڑ دیں یا علاقہ ۔مصطفی آباد:گرفتار ہونے والا منشیات فروش چرس و افیون سمیت احمد عجائب ٹی اے ایس آئی کی حراست میں کھڑا ہے