ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی اوکا دورہ خوشاب ، مرکزی جلوس روٹس کا معائنہ
خوشاب(ملک شیرافضل ٹوانہ) ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کے ہمراہ شہر خوشاب میں دس محرم یوم عاشورہ کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک، پولیس و بلدیہ افسران انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس روٹس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات اور میونسپل سروسز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے رو ٹ پر وزیراعلی اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عزاداروں کے لیے میٹھے پانی کی سبیل کی تقسیم کے لیے لگائے گئے کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔