کرائمز
تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی، 7 قمار باز گرفتار، مقدمہ درج
اوکاڑہ (وحید انصاری )اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی، 7 قمار باز گرفتار، مقدمہ درج پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن فیصل نواز اور انکی ٹیم نے تاش پر جواء کھیلنے والوں پر باجوہ کالونی میں ایک خالی پلاٹ میں جواء کھلینے والے 7 قماربازوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محبوب عالم ،شہباز ،یوسف، مراد ،خالد ،صادق اور اسلم شامل۔ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد تاش اور داو پر لگی رقعم 35 ہزار روپے برآمد کر لی ملزمان کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔سماج دشمن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی ،#