کرائمز

ڈسکہ جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا ، شہری لاکھوں سے محروم

ڈسکہ (نعیم مقصود)ڈکیتی چوری کی وارادتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز ،موٹر سا ئیکلوں اور دیگر سامان سے محروم ،تھانہ سٹی کے علاقہ پسرور روڈ نزد پنجاب کالج پر 2نامعلوم ڈاکوئوں نے محمد شفیق سے 80ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ،سبزی منڈی روڈ پر بھی 2نامعلوم ڈاکوئوں نے محمدصفدر سے 18ہزار رو پے اور موبائل فون چھین لیا،تھانہ صدر کے علاقہ لوڑھکی میں 2نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے محمد جمیل سے 20ہزار رو پے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،منڈیکی گورائیہ میں2ڈاکوئوں نے محمد فرہاد خاں سے 1ہزار رو پے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،،محمد انور رکشہ میں بیٹھ کرفوارہ چوک ڈسکہ آیا تو رکشہ میں بیٹھے 3نامعلوم جیب تراشوں نے محمد انور کی جیب سے 5200رو پے اور موبائل فون نکال لیا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button