کرائمز

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ کا سرپرائز وزٹ،حفاظتی انتظامات کا جائزہ

ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ کا سرپرائز وزٹ، صحت، تعلیمی کے سہولیات سمیت فلڈ منیجمنٹ کیلئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے ڈسکہ اور سمبڑیال کی میونسپل کمیٹیز کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ نالوں اور سیوریج کی ڈی سلٹنگ کروائیں اور تمام ڈسپوزل اسٹیشن، ڈی واٹر سیٹس سمیت تمام فلڈ فائٹنگ آلات کو فنکشنل رکھیںڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال، دیہی مرکز صحت جامکے چیمہ کے دورہ کے دوران ایمرجنسی، او پی ڈیز، فارمیسی اور وارڈز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضر چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ، کیو ڈی پی ایس ڈسکہ اور گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اداروں کی چھتوں کو بھی صاف کروائیں اور کسی بھی جگہ بارشی پانی جمع نہ ہونے دیں اور باقاعدگی سے انسداد ڈینگی سروئلنس جاری رکھیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے میونسپل لائبریری ڈسکہ کا بھی دورہ کیا اور کتابوں کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو کو ہدایت کی کہ لائبریری میں ایک کارنر بنایا جائے اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے زیادہ سے زیادہ کتابوں کو بھی لائبریری کا حصہ بنائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button