کرائمز

مکان کی کچی چھت گرنے سے محنت کش کے دو بیٹے جاں بحق

ڈسکہ(عشرت انصاری)مکان کی کچی چھت گرنے سے محنت کش کے دو بیٹے ملبے تلے دب کر ہلاک والدین اور ایک بیٹے کو زندہ نکال لیا گیا محلہ رحمان پورہ نزد فیملی ہسپتال کے قریب غبارے بیچنے والا محنت کش28سالہ علی رضا ایک کچے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا کہ بارش کے باعث مکان کی چھت ٹپکنے لگی تو انہوں نے بانس اور گارڈر کی بنی اس کچی چھت کی لپائی کی وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے چھت اچانک زمین بوس ہو گئی اور پوری فیملی 28سالہ علی رضا، 4سالہ بیٹا عثمان، 6سالہ بیٹی ثمرین اور 2سالہ بیٹی مہرین ملبے تک دب گئے شور کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور ریسکیو1122اور ینگ بلڈ کے عملہ کے ساتھ مل کر زخمیوں کو ملبے سے نکال وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو بھی موقع پر پہنچ گئے ملبے تلے دب کر دو بچے ہلاک ہو گئے جبکہ دو بچوں اور والدین کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات مسلسل فون کر کے انتظامیہ کو ہدایات دیتے رہے اور بچوں کے باپ کو تسلیاں دیتے رہے ینگ بلڈ کے ورکرز نے رات گئے چھت اور بچوں کی تدفین کے اخراجات ادا کیئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button