کرائمز

نکاسی آب کا سسٹم مفلوج ہونے سے رائےونڈ شہر ڈوب گیا

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )رائےونڈمیں کل سے وقفے وقفے سے بارش شروع نکاسی آب کا سسٹم مفلوج ہونے سے پورا شہر ڈوب گیا کوئی گلی کوئی سڑک ایسی نہیں جہاں پانی نہ ہو پری مون سون شروع ہونے سے پہلے سی۔او۔یونٹ نے نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام نہیں کیا جسکی وجہ سے پورا شہر ڈوب گیا بارش کا پانی گھروں دوکانوں میں داخل ہوگیا سی۔او۔یونٹ میں عملہ اور ہیوی مشینری ہونے کے باوجود بھی پری مون سون شروع ہونے سے پہلے نالہ جات کی صفائی ستھرائی کا کام نہیں کیا گیا شہریوں نے کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا کہ رائےونڈ سی او۔یونٹ میں کام کرنے والا عملہ تعینات کیا جائے جو صفائی ستھرائی کا کام کرے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button