کرائمز
کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا نیو سبزی منڈی کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کمالیہ بائی پاس پر لگائی جانے والی نیو سبزی منڈی کا معاینہ کیا اور بیوپاری حضرات آڑھتیوں سمیت خریداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ شہر کے باہر نیو سبزی منڈی کے قیام کا مقصد آڈھتیوں و بیوپاری حضرات کے لیے دوسرے شہروں سے اشیا کی فراہمی کو آسان بنانا ہے تاکہ مارکیٹ میں سبزی فروٹ بآسانی دستیاب ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے وسط میں پرانی منڈی ہونے کی وجہ سے دوسرے شہروں سے بیوپاری حضرات کو ٹریفک کے مسائل سمیت مناسب جگہ نہ ہونے مسئلہ تھابنیو سبزی منڈی کے قیام سے اب طلب اور رسد کے تحت مارکیٹ میں اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہونگی