کرائمز
سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ،2 ملزمان ہلاک
لاہور (آئی این پی) سی سی ڈی کوتوالی اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،جوابی کارروائی میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں دو ملزمان نوید اختر عرف سونا اور مختار عرف مختار ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اقدام قتل، قتل، پولیس مقابلہ اور دوران واردات زنا جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔