کرائمز

ڈکیتی کی سات مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت آٹھ افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) ڈکیتی کی سات مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت آٹھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ رات جی ٹی روڈ موڑ ایمن آباد کے قریب دو ڈاکو گوجرانوالہ کے محمد خبیب سے ساڑھے پینتیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔موڑ ایمن آباد ریلوے پھاٹک کے قریب دو ڈاکو ڈھلانوالی کے مووی میکر محمد ظفر سے کیمرہ اور مائک چھین کر لے گئے۔حویلی مویشیاں میں گھس کر تین ڈاکو بلووالی کے ہدائت اللہ کو یرغمال بناکر تین بکریاں لے گئے۔موڑ ایمن آباد سے واپس جانے والے موضع واہلیانوالی کے ہارون سے تین ڈاکو ساڑھے بارہ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔تتلے عالی روڈ پر تین ڈاکو کھوکھر بھڈو کے رضوان اور ساجد سے موٹر سائیکل،دس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ریل بازار کے عثمان سے سادھوکی کے قریب تین ڈاکو اٹھارہ ہزارروپے،موبائل فون اور پارچات چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ مین بازار کے قریب نند پور کی شبطین بی بی سے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ساڑھے اٹھارہ ہزارروپے،موبائل فون اور چاندی کے زیورات چھین کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button