کرائمز

چوری کی دس مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) چوری کی دس مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری انگلینڈ چودھری شاہد رفیق اعوان کے موڑ ایمن آباد جی ٹی روڈ پر واقعہ دفتر سے گذشتہ رات نامعلوم چور تین لاکھ ستر،فریج،چولہا اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔کوٹ محمد شفیع کے شہروز چٹھہ کی پلاسٹک فیکٹری سے ایک لاکھ بیس ہزارروپے مالیت کی ڈائی چوری ہوگئی۔موڑ ایمن آباد بازار سے دُکاندار محمد حبیب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔قاضی گیٹ کے زمیندار میاں ظہیر احمد کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر چوری ہوگئی۔ڈھلانوالی کے حسنین رضا کی موٹر سائیکل قبرستان کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے۔الطاف کالونی کے محمد یٰسین خاں کے گھر سے اُسکا موبائل فون چوری ہوگیا۔موضع دھوپ سڑی میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے قیمت ڈیوائس چوری ہوگئی۔کوٹ رفیق کے بلال کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی۔محلہ کرمانوالہ کے سفیان مغل ایڈووکیٹ کے گیراج سے نامعلوم چور موٹر سائیکل لے گئے۔جبکہ منڈیالہ روڈ پر نان شاپ کے مالک بری شہباز بٹ کا موبائل فون چوری ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button