کرائمز

رقبہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا، اندھا دھند فائرنگ ، علاقہ میں خوف و ہراس

چوک سرورشہید(مرزا شہزاد بیگ )رقبہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا، قبضہ کرنے کے لئے آتشیں اسلحہ کا استعمال، علاقہ میں خوف وہراس، اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، تین ملزمان گرفتار، تفصیل کے مطابق چوک سرورشہیدچک نمبر572/TDA میں مبینہ طور پر محمد یونس آرائیں وغیرہ کھاتہ نمبر54 برقبہ 100کنال پر قابض متصرف چلے آرہے ہیں لیکن دوسری پارٹی موسیٰ رضا سنہور عرف منا سنہور وغیرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ رقبہ خرید لیا ہوا ہے۔ ان کاتناز عہ اس وقت شدت اختیار کرگیا جب محمد یونس آرائیں کی کاشتہ فصل گندم کو تیار ہونے پر محکمہ مال کی ملی بھگت پر موسیٰ سنہور وغیرہ کاٹ کر لے گئے، گزشتہ روز مبینہ طور پر موسیٰ رضا سنہور وغیرہ ساتھیوں کے ہمراہ رقبہ پر مبینہ طور پر قبضہ کی نیت سے آئے اوروہاں موجود لوگوں پر سیدھے فائر کئے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وہان موجود لوگوں نے مسلح اسلحہ لوگوں اور فائرنگ کرنے کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی جس پر پولیس کو ہوش آیا اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے فوری نوٹس لیا اور پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی فرار ہوگئے موقع پر گولیوں کے خول بھی قبضہ میں لے لئے کارروائی شروع کردی۔ اہلیان علاقہ کے مطابق بھی یہ جھگڑا کافی عرصہ سے چلا آرہا ہے او رمحکمہ مال کی غفلت کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ بھی رونما ہوسکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button